صحافی اور وی لاگر اسد طور ضمانت کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا
ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسدطور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی جبکہ عدالت نے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) صحافی اور وی لاگر اسد طور ضمانت کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہو گئے ہیں ان کی رہائی کا حکم سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ان کی گرفتاری منظور کرتے ہوئے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور کی عدات میں اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتار کی سماعت ہوئی جس میں صحافی کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اور کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوا جبکہ ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر سید اشفاق حسین شاہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سماعت کے دوران صحافی او روی لاگر اسد طورکے وکیل نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروائی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے پوچھا یہ آبزرویشن درست ہے؟ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے۔ عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔



