پاکستان
مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
پارٹی قیادت کو گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) آج مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش کی ہے۔ رہنماؤں نے 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ تک ٹیکس نہ لگانے کی تجویز دے دی۔ اطلاعات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔