پاکستان

اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا ایک بڑا دھڑا توڑ لیا،عمران خان کا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کی جماعت کا ایک بڑا دھڑا توڑ لیا ہے جو اب میری ہدایات پر عمل نہیں کرتا

اڈیالہ(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کی جماعت کا ایک بڑا دھڑا توڑ لیا ہے جو اب میری ہدایات پر عمل نہیں کرتا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پرانے ساتھیوں کے ساتھ حکومت کے لوگ ملاقاتیں کرتے ہیں اس دوران انھیں باوور کروایا جاتا ہے کہ مائنس عمران خان فارمولے کے تحت چلتے رہیں گے تو مشکلات سے بچے رہے گے۔ورنہ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمران خان نے شکوہ کیا کہ میری جماعت کا وجود میری وجہ سے برقرار ہے اور میری جماعت کے ٹکٹ سے منتخب ہونے والے بہت سے رہنما حکومت کی باتوں میں آکر میری ہدایات پر عمل نہیں کررہے ہیں جس پر مجھے بے حد زیادہ افسوس اور پریشانی کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button