پاکستان
سنی اتحاد کونسل غیر مسلم کو ممبر نہیں بناتی ، پھر جے یو آئی کو مخصوص نشستیں کیوں دی گئیں؟ جسٹس اطہر من اللہ نے اہم نکتہ اٹھا دیا
الیکشن کمیشن نے کہا سنی اتحاد کونسل غیر مسلم ممبر کو تسلیم نہیں کرتی،ایسی ہی شق جے یو آئی کے منشور میں بھی ہے،جے یو آئی کو تو اس کے باوجود مخصوص نشستیں دی گئیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل غیر مسلم کو ممبر نہیں بناتی تو پھر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) ف کو مخصوص نشستیں کیوں دی گئیں؟ اس حوالے سے جسٹس اطہر من اللہ نے اہم نکتہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کہا سنی اتحاد کونسل غیر مسلم ممبر کو تسلیم نہیں کرتی،ایسی ہی شق جے یو آئی کے منشور میں بھی ہے، جے یو آئی کو تو اس کے باوجود مخصوص نشستیں دی گئیں۔ دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے کہاکہ آپ نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کو خود آزاد ڈکلئیر کیا،آپ کے آزاد ڈکلئیر کرنے پر وہ کامیاب ہوکر واپس اپنی ہی جماعت میں شامل ہوا،اب آپ کہہ رہے ہیں سنی اتحاد کونسل کا چئیرمین خود کیسے اپنی جماعت میں شامل ہوا؟ یہ صورتحال آپ کی اپنی پیدا کردہ ہے۔