سیٹ کی لڑائی پنجاب اسمبلی میں بھی پہنچ گئی، حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے درمیان شدت اختیار کر گئی
وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے درمیان حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے ددوران سیٹ کو لے لڑائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھی سیٹ کی لڑائی پہنچ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران ن لیگی خاتون رہنماء حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے درمیان سیٹ کی لڑائی عروج پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہونے والے آج کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تقریر کے دوران ن لیگی خواتین رہنماء حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے درمیان سیٹ کو لے کر لڑائی ہوگئی کیونکہ عظمیٰ کاردار حنا پرویز کی سیٹ پر بیٹھیں تھیں جب وہ اسمبلی میں آئیں تو انہوں نے عظمیٰ کاردار کو سیٹ سے اٹھنے کیلئے تو دونوں خواتین رہنمائوں کے درمیان لڑائی ہو گئی اور دونوں خواتین رہنمائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران ہی ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دیں جبکہ حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔