پاکستان
مریم نواز کا بچوں کیلئے بڑا اقدام، پانچویں کلاس تک کے طلبہ کیلئے مفت دودھ کے منصوبہ کا اعلان
اکثر بچے غربت کی وجہ سے ناشتہ کرکے نہیں آتے, ناشتہ نہ کرنے کے باعث 11 بجے کے قریب بیہوش ہوجاتے ہیں: پرنسپلز اور ٹیچرز کی وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول کے چھوٹے بچوں کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے پانچویں کلاس تک کے طلبہ کے لئے مفت دودھ کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سکولوں کے دورے کے موقع پر پرنسپلز اور ٹیچرز کی جانب سے مجھے یہ بتایا گیا کہ اکثر بچے غربت کی وجہ سے ناشتہ کرکے نہیں آتے۔ناشتہ نہ کرنے کے باعث 11 بجے کے قریب بیہوش ہوجاتے ہیں۔بہت عاجزی سے اعلان کرتی ہوں کہ پانچویں کلاس تک کے طلبہ کے لئے مفت دودھ کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں۔