پاکستان

حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،فواد چوہدری کا الزام

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا ہے کہ حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتے

لاہور(کھوج نیوز)حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،فواد چوہدری کا الزام ۔رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا ہے کہ حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتے۔ لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت کے باہر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں حامد خان کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن شروع ہونےسے پہلےمتنازع ہوگیا۔ حکومت جوقانون لانا چاہ رہی ہےاس سےعدلیہ تباہ ہوجائے گئی۔ واضح رہے کہ حامد خان نے گزشتہ شب جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button