پاکستان

مریم کےپاپا کی بات ہوگی تو ٹیریان کےپاپا کی بھی بات ہوگی،وزیراطلاعات نےاپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پنجاب میں بجٹ اجلاس کے بعد عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہت ہوگیا، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے لائن کراس کی، ہماری لیڈر شپ کو گالیاں دیں

لاہور(کھوج نیوز)مریم کےپاپا کی بات ہوگی تو ٹیریان کےپاپا کی بھی بات ہوگی،وزیراطلاعات نےاپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم کے پاپا کی بات ہوگی تو ٹیریان کے پاپا کی بھی بات ہوگی۔ پنجاب میں بجٹ اجلاس کے بعد عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہت ہوگیا، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے لائن کراس کی، ہماری لیڈر شپ کو گالیاں دیں، اپوزیشن کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا قابل افسوس ہے، اپوزیشن کو اب ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button