پاکستان

عمر ایو ب سے ہاتھا پائی کی رپورٹ تیار، شیرا فضل مروت قصور وار قرار

عمر ایوب کیساتھ ہاتھاپائی معاملے پرپارٹی رہنماؤں نے رپورٹ تیارکی ہے اور رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پارٹی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ہاتھاپائی کی رپورٹ تیار کرلی جس میں شیر افضل مروت قصور وار ٹھہرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرایوب سے ہاتھا پائی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہاتھا پائی کرنے والے شیرافضل مروت کے کارکن قرار دیئے گئے ہیں اور ہاتھاپائی معاملے کی ذمہ داری شیر افضل مروت پر ڈالی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شیرافضل مروت کے پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیانات کابھی حوالہ دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کیساتھ ہاتھاپائی معاملے پرپارٹی رہنماں نے رپورٹ تیارکی ہے اور رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button