پاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوڈیشل کالونی میں ججز سے اہم ملاقات

ہمارے ملک میں خواتین کو وارثت کا حق نہ ملنا ایک اہم مسئلہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اتوار کے روز جوڈیشل کالونی گئے جہاں انہوں نے تمام اہم ججز سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اہم امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خواتین سے متعلق ایک تقریب سے خطاب میں خواتین کے بارے میں بڑی اہم باتیں کیں وہ خواتین کو وراثت میں حق نہ ملنے پر بھی پریشان نظر آئے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے اورقومی اسمبلی میں ہم نے متناسب نمائندگی کے ذریعے خواتین کی 50 نشستیں رکھی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جبکہ خواتین کی ہرشعبہ میں نمائندگی انتہائی ضروری ہے اور خواتین صرف مخصوص نشستوں پرہی نہیں بل کہ براہ راست منتخب ہو کر بھی آسکتی ہیں، ملازمت کے مقامات پرآئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی تھی کہ ہمارے ملک میں خواتین کو وارثت کا حق نہ ملنا ایک اہم مسئلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button