پاکستان

سستا آٹا غائب‘ 20 کلوکاتھیلہ 300 روپے مہنگا

گھی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ جب کہ چینی 100 روپے فی بوری مہنگی‘دال چنا 100 روپے کلو‘

لاہور(کھوج نیوز) راولپنڈی‘ اسلام آباد میں دکانداروں نے مرضی کے ریٹس بڑھا لئے۔ آٹے کا 20 کلوکاتھیلہ 300 روپے مہنگا کر دیاگیا۔ اسی طرح گھی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ جب کہ چینی 100 روپے فی بوری مہنگی‘دال چنا 100 روپے کلو‘ دال مونگ 120روپے‘ لوبیا 60 روپے کلو‘سفید چنے 40 روپے کلو اور دال ماش 100 روپے کلو مہنگی ہو گئی۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔

گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمتوں نے سر اٹھا لیا ہے اور اس کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔راولپنڈی میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ادھر لاہور میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے کہا کہ پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی کم سے کم قیمت لاہورمیں 1600 روپے سے بڑھ کر1750 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت1800 روپے سے بڑھ کر 1950 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا75 روپے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت 900 روپے سے بڑھ کر 975روپے ہوگئی ہے۔جب کہ حکومت نے اس کی قیمت 750روپے رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button