پاکستان
جے یو آئی سے مذاکرات، پی ٹی آئی نے پانچ رکنی ٹیم
پی ٹی آئی کی جانب سے جی یو آئی سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی ان میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ' شبلی فراز اور عمر ایوب کے نام بھی شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف سے مذاکرات کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے پانچ رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ان کے نام جے یو آئی کو بھجوا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے پانچ رکنی ٹیم بنا کر ٹیم میں شامل ارکان کے نام جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو بھجوادیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جی یو آئی سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔