پاکستان

سیاسی جماعتوں کے کمزور ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ حامد میر نے بڑا راز فاش کر دیا

سیاسی جماعتوں کی کمزوری کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ان جماعتوں کی قیادت عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی بجائے پاور پالیٹکس کی اسیر بن چکی ہے: حامد میر

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے کمزور ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے بڑا راز فاش کر دیا جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی کمزوری کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ان جماعتوں کی قیادت عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی بجائے پاور پالیٹکس کی اسیر بن چکی ہے۔ ان جماعتوں کی طاقت ان کا منشور نہیں بلکہ کچھ شخصیات ہیں جو اگلے 5ے 10 سال میں زائد المیعاد ہو جائیں گے۔ نوجوان قیادت بھی پاور پالیٹکس کے راستے پر چل رہی ہے اور اسی لئے پشتون تحفظ موومنٹ کے منظور پشتین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کو زیادہ پذیرائی مل رہی ہے جو انتخابی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو سوچنا چاہیے کہ چند ہزار افراد کا جلسہ کرنے کیلئے انہیں کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں لیکن منظور پشتین اور ماہ رنگ بلوچ معمولی خرچے سے بڑیبڑے جلسے کیسے کر لیتے ہیں حالانکہ انہیں قومی میڈیا پر کوریج بھی نہیں ملتی۔ پاکستان ایک سیاسی جماعت نے بنایا تھا۔ پاکستان کو صرف سیاسی جماعتیں بچا سکتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی بقا کیلئے پاور پالیٹکس چھوڑنی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button