پاکستان

حکومت اور الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کروائے گی یا نہیں؟ حامد میر بول پڑے

حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے 90روز میں الیکشن کروانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کروائیں گے: حامد میر

لاہور(کھوج نیوز) حکومت اور الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کروائے گی یا نہیں؟ حامد میر بول پڑے ‘ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن کو 90روز میں الیکشن کروانا ہے لیکن وہ اس پر عملدرآمد نہیں کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2023میں آئین پاکستان کو پچاس سال پورے ہورہے ہیں ، اگلے ہی مہینے90روز پورے ہونے ہیں، 9 اپریل کو الیکشن کی تاریخ دی گئی ہے ،اگر الیکشن ہوتاہے تو سپریم کورٹ کے بارے میں یہ بات سامنے آ گئی کہ آئین پر عملداری کروائی ہے لیکن صاف نظر آ رہاہے کہ حکومت اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کروائے گی ۔

الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مگر کیوں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button