خطے میں فوجی کشیدگی، سعودی عرب کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے اس حوالے سعودی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اجلاس میں خطے میں جاری حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں تنازع کے حل میں مدد کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور سیاسی حل اور مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچنے کے لیے ثالثی کی کوششوں حمایت کی گئی۔سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچا سکے۔ میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی وزارت انصاف اور پاکستانی وزارت قانون میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت بھی منظور کی گئی۔



