نمرہ خان کا دوسرا شوہر کون؟ چہرہ سامنے آگیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نمرہ جنہوں نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے انہوں نے اپنے دوسرے شوہر کی پہچان چھپائی ہوئی تھی لیکن اب ان کے شوہر کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان نے نکاح کے لیے سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید رنگ کے روایتی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ سنہرے رنگ کی کڑھائی والا کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نمرہ خان نے اپنے دولہا کا چہرہ دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے جس پر پائلٹ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔نمرہ خان نے لکھا کہ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن ہیں اور محبت میں وہ میرے ہیں، تاہم نمرہ خان نے اپنے شوہر کا نام اب بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔



