پاکستان

بانیٔ پی ٹی آئی سے آج ملاقات کرنے والے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی فہرست فائنل

شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے

راولپنڈی(کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے آج ملاقات کرنے والے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی فہرست فائنل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق جیل میں رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے آج پارٹی میں گروپنگ اور تقسیم پر پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے بلانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button