پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام، بجلی صارفین پر کتنے فیصد نرخوں کا اضافہ ڈالا گیا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

اگلے آئی ایم ایف پروگرام کا حصول، گھریلو صارفین کے بجلی نرخ میں 51 فیصد اضافہ، نئے نرخوں کا اعلان یکم جولائی سے ہو گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی کے بھاری بھرکم بلز، پنجاب حکومت کی جانب سے پلان بی سامنے آگیاجس کے بعد غربت اور مہنگائی سے ستائی عوام نے ایک بار پھر سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق6 ارب ڈالر سے زیادہ کا آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کی کوشش میں حکومت نے یکم جولائی 2024 سے محفوظ (پروٹیکٹیڈ) صارفین کے لیے قابل اطلاق اینڈ پاور ٹیرف میں 51 فیصد اور غیر محفوظ (ان پروٹیکٹیڈ) صارفین کے لیے 43 فیصد تک اضافہ کرتے ہوئے ایک اور پیشگی اقدام کیا ہے۔ اگلے آئی ایم ایف پروگرام کا حصول، گھریلو صارفین کے بجلی نرخ میں 51 فیصد اضافہ، نئے نرخوں کا اعلان یکم جولائی سے ہو گئے ہیں ان میں100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کا فی یونٹ 11.69 روپے کا ہوجائیگا۔

محفوظ صارفین کے زمرے میں وہ لوگ جو ماہانہ 1-100 یونٹ کے سلیب کے نیچے آتے ہیں وہ اپنے ٹیرف میں 51 فیصد زیادہ ادا کریں گے کیونکہ ان کی بجلی کا ٹیرف 7.74 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے اوگرا کی جانب سے 10 فیصد کمی کا تعین کرنے کے باوجود گیس ٹیرف میں کمی نہیں کی تھی، بلکہ اگلے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پیشگی کارروائی کے طور پریکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button