پاکستان

توڑ پھوڑ دفعہ 144 کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور کو آزادی کا پروانہ جاری

سیشن جج فیصل رشید نے دلائل سننے کے بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور ہونے کے بعد آزاد ی کا پروانہ جاری ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملک فیصل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دلائل پیش کیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا فیصل رشید نے فریقین کے دلائل سن کر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سیشن جج فیصل رشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور پر توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button