پاکستان

تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید رہائی کےبعد دوبارہ گرفتار

صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نےگرفتارکرلیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نےگرفتارکرلیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ وکیل علی اشفاق نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی اورکہا کہ ‏صنم جاوید کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس نے گرفتارکرلیا۔

انہوں نےکہا کہ ہم نےبغیرمزاحمت صنم جاوید کوپولیس کےحوالےکیا،قانون کا احترام کرنےوالوں کا یہی رویہ ہونا چاہیےجو ہم نےکیا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےصنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ عدالت سے رہائی کے بعد وہ وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئیں تھیں۔ خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button