سادہ لوح لٹنے سے بچ گئے 56ویزہ ایجنسیاں بلیک لسٹ
ویزہ کمپنیوں میں آربی ایس برادرز'ساقی انٹر پرائزز'بخت جہاں ' دوہا انٹرنیشنل اور دیگر شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز)پاکستان میں بیرون ملک جانے والے سادہ لوح عوام کو ویزا ایجنسیاں دونوں ہاتھوں سے لوٹتی ہیں اور ویزہ کے نام پر کاروبار کے بجائے فراڈ ہو رہا ہے۔حکومت پاکستان نے ایسی 56ویزہ ایجنسیوں کو کام کرنے سے نہ صرف روک دیا ہے بل کہ ان کو گورنمنٹ نے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ان ویزہ کمپنیوں میں ایک بڑا نام آربی ایس برادرز کا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ساقی انٹر پرائزز’بخت جہاں ‘ دوہا انٹرنیشنل ‘سپرا انٹر پرائزز’سونیری اوورسیز’شبقدر اووسیز’یونائیٹڈ انٹر پرائزز اور دیگر شامل ہیں۔
پتہ چلا ہے کہ یہ ایجنسیاں سادہ لوح عوام سے پیسے وصول کرنے کے بعد ان کو ویزو کے انتظار کی سولی پر لٹکا دیتی ہیں جس کی وجہ سے لیٹ ہو رہے افراد پھر ان کو مزید پیسے مہیا کرتے ہیں اور یہ ان کا ویزہ لگوا دیتی ہیں ۔ جو فہرست جاری کی گئی ہے ان میں بہت بڑے بڑے نام ہیں جو رجسٹرڈ ہیں مگر انہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔حکومت نے ان سب کے لائسنس کینسل کر دیئے ہیں اور انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی فرد نے ان کو کاغذات دیئے ہوئے ہیں تو وہ ان سے واپس لے لیں تاکہ فراڈ سے بچ سکیں۔