پاکستان
سیاسی بیان بازی کریں گےتو سیاسی ردعمل بھی آئےگا،کاشف عباسی آئی ایس پی آر پر واضح کردیا
معروف صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ " کل پھر آئی ایس پی آر نے انتشاری ٹولہ اور سیاسی مافیا جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)سیاسی بیان بازی کریں گےتو سیاسی ردعمل بھی آئےگا،کاشف عباسی آئی ایس پی آر پر واضح کردیا۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ ” کل پھر آئی ایس پی آر نے انتشاری ٹولہ اور سیاسی مافیا جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں پہلے بھی تحریک انصاف کیلئے یہی الفاظ استعمال کرچکے ہیں جب آپ سیاسی بیان بازی کریں گے تو سیاسی ردعمل بھی آئے گا ” کاشف عباسی نے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ایک انتشار پسنس سیاسی ٹولہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لیجانے کے لئے ڈیجیٹل دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورت حال بد سے بدترین ہوتی چلی جارہی ہے۔