پاکستان
کرسچن میرج (ترمیمی )ایکٹ2024′ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیئے
ترامیم سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسیحی مردوں کی عمر 16 اور عورتوں کی عمر 13 سال سے زیادہ ہونی چاہیے تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میرج (ترمیمی) ایکٹ 2024ء پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اب مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر 18سال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکٹ کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی گئی ہے، ترامیم سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسیحی مردوں کی عمر 16 اور عورتوں کی عمر 13 سال سے زیادہ ہونی چاہیے تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتوں کو بعض الگ تھلگ واقعات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ ان کی وطن پر اتنی ہی ملکیت ہے جتنی کسی اور کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام اقلیتیں ملک کی مساوی شہری ہیں اور انہیں یکساں حقوق حاصل ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کو خط لکھیں گے۔