محمود خان اچکزئی بھی فوج کے حق میں بول پڑے
بنوں جلوس میں فائرنگ سے صرف ایک افراد ہی جاں بحق جبکہ لوگوں نے فوج سے زیادتی کی ان پر پتھر برسائے اور ان کو برا بھلا کہا جبکہ فوج کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا

پشاور( کھوج نیوز ) پشتونخوا ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی فوج کے حق میں بول پڑے، بنوں واقعہ پر آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو درست قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے فوج کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بنوں کے معاملے پر آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست تھی کیونکہ بنوں میں ہونے والے جلوس میں فوج کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا تھا بلکہ جلوس میں شامل مشتعل افراد نے ہی فائرنگ کی تھی اور جو بتایا جا رہا تھا کہ بنوں جلوس میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے اور فوج کی طرف سے بھی فائرنگ کی لیکن موقع پر ایسا کچھ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں جلوس میں ہونے والی فائرنگ سے صرف ایک افراد ہی جاں بحق ہوا ہے جبکہ جلوس میں شامل لوگوں فوج سے زیادتی کی ان پر پتھر برسائے اور ان کو برا بھلا کہا جبکہ فوج کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔