پاکستان

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی احتجاجی کال، اسلام آباد اور راولپنڈی آنے جانیوالی سڑکیں بند

راولپنڈی کی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی،ایس ایچ اونیوٹان اورایس ایچ او صادق آباد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پر موجود ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے احتجاج کی کال پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والے جانے والی سڑکیں بند کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد پل پراسلام آباد جانے اور آنے والے راستے پرکنٹینرز لگا دیئے گئے،راولپنڈی کی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی،ایس ایچ اونیوٹان اورایس ایچ او صادق آباد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پر موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی،اسلام آبادپولیس نے شہریوں کو سری نگرہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ،جی ٹی روڈ اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایکسپریس وے سے پیرودھائی جانیوالا آدھا راستہ بند،آدھا راستہ ٹریفک کیلئے کھلا ہے جبکہ ایکسپریس ویپرفیض آباد پل کے نیچے بھی آدھا راستہ کنٹینر لگا کربندکیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button