پاکستان

عمران خان کے بعد علی امین گنڈا پور کا اسٹیبلشمنٹ کو دو ٹوک جواب

اداروں سے نیوٹرل ہونے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ حکومت کو لانے والے آپ ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

پشاور (کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی اسٹیبلشمنٹ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل ہو جائیں تو اچھا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے، عوام کو سولر پینلز فراہم کر رہے ہیں، بجلی کے معاملے پر امیر پر ہاتھ ڈالیں، غریب کتنی بجلی چوری کرلے گا۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ اپنی جعلی حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، عطا تارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا حکومت عوام اور سکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بنوں معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا، وزیراعلی نے لیگی رہنماں کی حالات خراب کرنے کی کوششوں کو چکناچور کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button