پاکستان

خفیہ کال کا معاملہ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف مقدمہ درج

نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں نور ولی محسود، غٹ حاجی کو پاکستان میں اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہا تھا

پشاور(کھوج نیوز) کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف خفیہ کال پر مقدمہ درج کرلیا گیا’ ان دونوں کی خفیہ کال کی ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button