گوادر میں دھرنا اور ہڑتال، خواتین اور بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد بارڈر پر پھنس گئی
بارڈر پر پھنسے زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے اور خواتین اور بچوں کو مشکلات کاسامناہے' زائرین کو نکالنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر گوادر

بلوچستان (کھوج نیوز) گوادر میں دھرنے اور ہڑتال کے باعث خواتین اور بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد پاک ایران بارڈر پر پھنس گئی کیونکہ مکران کوسٹل ہائی وے ایم سمیت 8شاہراہیں بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون اور اطراف کی سڑکیں عام آمدورفت کے لیے چوتھے روز بھی سیل ہیں۔گوادر اور مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے باعث انتظامیہ نے گوادرکے داخلی اور خارجی راستے بند کر رکھے ہیں، مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام شاہراہیں بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنرگوادر کا کہنا ہے کہ دھرنے اور احتجاج کے باعث ، گوادرسے حب تک مکران کوسٹل ہائی وے بلاک ہے، احتجاج اور دھرنے کے باعث زائرین کی بڑی تعداد بارڈر پر پھنس گئی ہے، بارڈر پر پھنسے زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے اور خواتین اور بچوں کو مشکلات کاسامناہے’ بارڈر پر پھنسے زائرین کو نکالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔