پاکستان
محسن نقوی کا مستقبل کیا ہوگا؟ سینیٹ سیٹ سے نا اہلی کی درخواست قابل سماعت قرار
محسن نقوی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑے بغیر سینٹ الیکشن لڑا ' وہ ایسا کر نہیں سکتے تھے انہوں نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی عدالت اسکا نوٹس لے

لاہور (کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینٹ سیٹ سے نا اہلی کے لیے اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمبر لگانے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مشکور حسین کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے افس اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ چھوڑے بغیر سینٹ کا الیکشن لڑا ۔وہ ایسا کر نہیں سکتے تھے انہوں نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی عدالت اسکا نوٹس لے اور محسن نقوی کو سینٹر شپ کے لیے نا اہل قرار دے ۔افس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا اعتراض لگا دیا تھا۔