پاکستان

پولیس کی گاڑیاں جلانے کےمقدمات،شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کےرہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پردلائل طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیئے

لاہور (کھوج نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیئے ہیں. انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چودھری اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی. تینوں نے اہنے خلاف پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں. ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ اُن کیخلاف مقدمے میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں. درخواستوں میں یہ نشان دہی کی گئی کہ درخواست گزار رہنماؤں کو جیل میں رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے. اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے. ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی 18 ستمبر کو ہوگی. پولیس نے تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کیخلاف عوام کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کیلئے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button