پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر،عمرایوب اور زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو 10 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی

پشاور(کھوج نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظورکرلی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو 10 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔ دورانِ سماعت دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مدت سے زیادہ دیر تک جلسہ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست گزاروں کو ایک مہینے کی راہداری ضمانت دینے کی درخواست کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button