پاکستان

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

ڈی چوک پر احتجاج کےلیےقافلوں کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پہنچنے کےلیےکوشاں ہیں جس کےلیےان کےاور پولیس کے درمیان جگہ جگہ احتجاج جاری ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)ڈی چوک اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا، دوسری جانب پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان چائنہ چوک، ڈی چوک، جناح ایونیو اور دیگر مقامات پر تصادم جاری ہے۔ کھوج نیوز کے مطابق ڈی چوک پر احتجاج کے لیے قافلوں کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے ان کے اور پولیس کے درمیان جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔
ٹیکسلا ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھرا اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔پی ٹی آئی قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے۔ مرکزی قافلہ پتھر گڑھ کٹی پہاڑی مقام پر رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے میں مصروف ہے جس کے پیچھے پیدل شرکا پیش قدمی کررہے ہیں۔ 26 نمبر چنگی پر کارکنوں نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ اسلام آباد پہنچ ہوگئے وہ وہاں پر قائم کے پی ہاس میں داخل ہوگئے جب کہ جگہ جگہ سے چھوٹے اور بڑے قافلے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر موجود ہیں جن میں چائنہ چوک، جناح ایونیو اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔ کارکنوں کی جانب سے پتھرا کیا جارہا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیلنگ کی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button