پاکستان

پاکستان کھلےدل کےساتھ بھارتی وزیرخارجہ شنکرکو ویلکم کرنا چاہیے،حناربانی کھرکا حکومت کو مشورہ

سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نےکہا ہے کہ پاکستان کھلے دل کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ شنکر کو ویلکم کرنا چاہیے۔ پاکستان میں اہم کانفرنس ہونے جارہی ہے، وزیراعظم نریندر مودی نہیں آرہے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان بھی آگیا ۔سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نےکہا ہے کہ پاکستان کھلے دل کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ شنکر کو ویلکم کرنا چاہیے۔ پاکستان میں اہم کانفرنس ہونے جارہی ہے، وزیراعظم نریندر مودی نہیں آرہے ہیں لیکن وزیر خارجہ جے شنکر کو بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ آنجہانی سشما سوراج پاکستان کےدورے پر آنےوالی آخری بھارتی وزیرخارجہ تھیں۔ دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان جیسوال نے ڈاکٹرذاکرنائیک کےدورہ پاکستان اور انکےوہاں پرتپاک استقبال کیےجانےکی مذمت کی ہے، انہوں نےکہا ہمارے لیےحیرت ہےکہ بھارتی قانون سےبھاگنے والےکا پاکستان میں اعلیٰ سطح پراستقبال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button