پاکستان

مال روڈ پرتحریک انصاف کےکارکنان اور وکلاء نےاحتجاج شروع

ایوان عدل کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہونا شروع کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا گیا

لاہور (کھوج نیوز) مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء نے  احتجاج شروع کر دیاہے  تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 6 وکلاء کو گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان عدل کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہونا شروع کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا گیا ، اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

دوسری جانب جی پی او چوک پر تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 وکلاء کو گرفتار کر لیاہے ۔ جناح ایونیو پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ، چائنہ چوک کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کلثوم چوک کے قریب احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پولیس پر پتھراو کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button