پاکستان
دورہ پاکستان، ملائیشین وزیراعظم وطن واپس روانہ، کیا معاملات طے پائے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کاتبادلہ ہوا، پاک ملائیشیا بزنس فورم میں تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم 3روزہ دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کیا معاملات طے پائے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کاتبادلہ ہوا، پاک ملائیشیا بزنس فورم میں تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی، ملائیشیا کو گوشت، چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔