پاکستان

چوہدری نثار کونسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں؟ اعظم سواتی کے دعویٰ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

میں چوہدری نثار کو خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک اصول پسند انسان ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے میں مصطفی نواز کھوکھر کو بھی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) چوہدری نثار علی خان کون سی جماعت میں شمولیت اختیارکرنے والے ہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں، چوہدری نثار ایک اصول پسند انسان ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعودت دیتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ جو انہوں نے کیا اس کی مذمت کرتا ہوں، میں تمام وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو قانون کی حکمرانی کے لیے ہر سطح پر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنا بڑا قدم اٹھایا، آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ باقی تمام سیاسی قائدین کو یکجا ہونا چاہیے کیوں کہ یہ ہمارا ملک ہے ہم نے اس ملک کو بچانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button