پاکستان اور سعودی عرب میں کونسے 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے؟ اہم خبر سامنے آگئی
پاکستان میں خاص طور پر کان کنی، زراعت، فوڈ سکیورٹی، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں اضافے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کون سے 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے جس سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جن 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہورہے ہیں یہ سفر کا محض ایک آغاز ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان میں خاص طور پر کان کنی، زراعت، فوڈ سکیورٹی، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں اضافے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔سعودی وزیر کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کو ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی جو پاکستان سعودی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔