پاکستان

آئینی ترامیم کا معاملہ، بلاول بھٹو کی فضل الرحمن سے ملاقات’ کیا معاملات طے ہوئے؟

اگر حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے اور پھر بھی اتفاق رائے چاہ رہی تویہ خوش آئند ہے، حکومت کب تک اپنا ٹائم فریم چھوڑ کر ہمیں اسپیس دے گی؟ بلاول بھٹو

اسلام آباد( کھوج نیوز) آئینی ترامیم کے معاملہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو رہنمائوں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پر ہوئی، پی پی وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی۔ بلاول کا کہنا تھاکہ اگر حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے اور پھر بھی اتفاق رائے چاہ رہی تویہ خوش آئند ہے، حکومت کب تک اپنا ٹائم فریم چھوڑ کر ہمیں اسپیس دے گی؟ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے مسلسل انگیج کرکے حکومت کے سامنے سیاسی مشاورت سے متفقہ مسودہ رکھ سکوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button