پاکستان

صدر آصف زرداری کا چینی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ،آرمی چیف کی بھی شرکت

صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے حوالے ان کا ایجنڈا صرف پاکستان ہے، ہم صرف پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اور اس کی کامیابی چاہتے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 23 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں شرکت کے لیے مندوبین پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں،  2 روزہ اجلاس میں رکن ممالک کے مابین ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button