پاکستان
حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا' بل کے تحت پراپرٹی تنازعات 90روز میں حل ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ‘ یہ اعلان سینیٹ کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اور اہم بل منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں سمندر پارپاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ چوہدری سالک حسین کے مطابق بل کے تحت اب سمندر پارپاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات 90 روز میں حل ہوں گے۔