پاکستان

اخترمینگل غلط بیانی سےکام لےرہے ہیں،حکومتی اور سیکیورٹی ذرائع کا ردِعمل آگیا

اخترمینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔اختر مینگل نہ صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیان پر حکومتی اور سیکیورٹی ذرائع کا ردِعمل آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اخترمینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔اختر مینگل نہ صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ حیرانی ہے وہ پارٹی پر ہونے والے ظلم و جبر کی افسانوی داستان بھی سنا رہے ہیں۔

حکومتی اورسیکیورٹی ذرائع نےکہا کہ سینیٹرنسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں، وہ  دو دن پہلے سینیٹ کے اجلاس میں بھی حاضر تھیں۔ سینیٹر قاسم رونجھو بھی اپنے گھر پر موجود ہیں۔ تھوڑی دیر پہلے قاسم رونجھو کے بیٹے نے اپنے والد کی خیر خیریت کی پوسٹ کی۔ ذرائع نے کہا کہ اختر مینگل میڈیا پر بیانیہ بنانے کے بجائے جمہوری رویوں بشمول مشاورت پر زور دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button