پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،انڈیکس 86 ہزار 992 کی بلند ترین سطح پربھی پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 86 ہزار 690 پر آ گیا۔ ابتک کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 992 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں انڈیکس بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 86 ہزار 690 پر آ گیا۔ ابتک کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 992 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔