پاکستان

27 ویں ترمیم لانےکی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے،مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت کو وارننگ

مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ عام انتخابات دوبارہ ہونےچاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں

چینیوٹ(کھوج نیوز)27 ویں ترمیم لانےکی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے،مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت کو وارننگ ،رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےعام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ چنیوٹ میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ حکومتیں احتجاج نہیں کیا کرتیں، ہم نےجتنےملین مارچ کیےاس میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ عام انتخابات دوبارہ ہونےچاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نےیہ بھی کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button