پاکستان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےلیےلگایا گیا روٹ توڑنےکی کوشش،ایمان مزاری کےشوہرکی پولیس اہلکاروں سےبد سلوکی

ایمان مزاری کے شوہرکا کہنا تھا تم مجھےنہیں روک سکتے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ گیسٹ کے ایس او پیزکی خلاف ورزی کی گئی ہے

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) ایمان مزاری ایڈووکیٹ اوران کےشوہر نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کےلیےلگایا گیا روٹ توڑنےکی کوشش کی ہے۔ پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کےمطابق ایمان مزاری اوران کےشوہر نےپولیس اہلکاروں سےمزاحمت کی، ایمان مزاری کےشوہر نےپولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اورگالم گلوچ کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایمان مزاری اور ان کےشوہر نےپولیس اہلکاروں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کےقریب پیش آیا جب ٹیموں کواسٹیڈیم پہنچایا جارہا تھا۔ پولیس ذرائع کےمطابق ایمان مزاری کے شوہرکا کہنا تھا تم مجھےنہیں روک سکتے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ گیسٹ کے ایس او پیزکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پولیس کےمطابق قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہےجس پرمقدمہ درج کررہےہیں، کارِسرکارمیں مداخلت اور اسٹیٹ گیسٹ کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button