ایمان مزاری اور اس کے شوہر کی بدتمیزیاں، پولیس والوں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی
واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچایا جارہا تھا، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے،گالم گلوچ کی اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور اس کے شوہر کی بدتمیزیاں عروج پر پہنچ گئیں، کیونکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش پر پولیس والوں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایاگیا روٹ توڑنیکی کوشش کی اور روکنے پر مزاحمت کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچایا جارہا تھا، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے،گالم گلوچ کی اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی، قانون کی خلاف ورزی کی گئی، کارسرکار میں مداخت اور اسٹیٹ گیسٹ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا جس پر مقدمہ درج کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا تم مجھ نہیں روک سکتے۔



