وزیراعظم نےچینی وزیراعظم کوچینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی،ترجمان دفترخارجہ کی وضاحت
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نےکہا ہےکہ پاکستان کسی دوسرے ملک کےاندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتا ہے نہ ہی اپنےمعاملات میں مداخلت پسند کرتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتا ہے نہ ہی اپنےمعاملات میں مداخلت پسند کرتا ہے۔ پاکستان میں چینی باشندے ہمارے اہم مہمان ہیں۔ چینی باشندوں, چینی شہری پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ چینی شہریوں کے تحفظ کے بارے میں عزم کررکھا ہے۔ ایس سی او کے دوران وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ ۔چینی منصوبوں اور کمپنیوں کو بھرپور تحفظ و سلامتی کی فراہمی کے لئیے پرعزم ہیں۔
واضح ہوکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی تقریب چائنہ ایٹ 75 کے موقع پر پاکستان میں متعین چینی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ سی پیک ٹو پاکستان میں مکمل امن اوراستحکام تک کام شروع نہیں کیا جا سکتا،جس کے جواب میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پاکستان چینی باشندوں کی پاکستان مکمل طور حفاظت کا ذمہ دار ہے ۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہمیں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے۔ ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تحقیقات کریں گے۔ لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملے پر تفصیلی بیان دیا۔