پاکستان

ملکی معیشت اورساکھ کو ناقابل نقصان پہنچانےکا الزام،خالد مقبول صدیقی نےبانی پی ٹی آئی کے لئےسخت سزا کا مطالبہ کردیا

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے کہ ان کی سیاسی جدوجہد 26 سالوں پر محیط ہے

کراچی(کھوج نیوز) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے بانی پی ٹی آئی ریاست مخالف اقدامات کے الزامات کے تحت سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔اپنے ایک حالیہ بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے کہ ان کی سیاسی جدوجہد 26 سالوں پر محیط ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جب سے ایک سیاسی جماعت بنائی تب سے لیکر وزیراعظم کا منصب سنبھالنے تک ہمیشہ ارباب و اختیار کے کاندھے پر سوار ہو کر آگے بڑھنے کی کوشش کی اس لئے انھیں ایک زیرک سیاست دان سمجنا غلط ہے خالد مقبول صدیقی نے مطالبی کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کی وجہ سے جتنا نقصان ملک کو پہنچایا اس کی مثال ماضی میں کوئی اور دیکھنے میں نہیں آئی اس لئے انھیں ان کے جرائم کی سزا ملنی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button