پاکستان

ووٹ کو عزت دینے کےعلمبردارجمہوریت کے چہرے پرکالک مل رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان نےنون لیگ کو آڑۓ ہاتھوں لےلیا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شک کی بنیاد پر 90 دن میں تحویل کی قانون سازی سول مارشل لا کے مترادف ہوگا، یہ جمہوریت کے چہرے پردھبہ ہوگا، ووٹ کو عزت دینے کے علمبردار اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کے چہرے پر کالک مل رہے ہیں۔” مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت کے حوالے سے آپ کے سوال کا دو حصوں میں جواب دوں گا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع  ایک انتظامی معاملہ ہے اور یہ ہر دور حکومت میں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں لیکن پھر بھی کیونکہ  یہ ایک انتظامی معاملہ ہے اور ہر حکومت اپنے اختیار کے تحت فیصلہ کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button