پاکستان

فضل الرحمن بھی اڑن چھو، لندن کے لیے نکل پڑے

فضل الرحمن اپنے دورے میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، وہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی رخت سفر باندھ لیا ہے اور وہ لندن کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانہ فضل الرحمن اپنے دورے میں بعض یورپی ممالک بھی جائیں گے اور واپسی پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ نواز شریف سے ملاقات خارج از امکان نہیں۔ 

اس طرح حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی قیادت کی اہم شخصیات جو اس وقت بیرون ممالک ہیں صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کے بعد اب مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button