پاکستان
اسموگ اورانتظامی مسائل اندرون و بیرون ملک درجنوں پروازیں منسوخ
ملتان اور فیصل آباد کا فلائٹ اپریشن آج بھی متاثرہے، 4 پروازوں میں تاخیرہوئی ہے۔ اسموگ کی وجہ سےفیصل آباد سےدبئی کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے

لاہور(کھوج نیوز) اسموگ اورانتظامی مسائل کےباعث 6 پروازیں منسوخ اور 29 آمد و روانگی میں تاخیرشکارہوگئیں۔ فلائٹ آپریشن کےمطابق لاہور سےریاض کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسموگ سے ملتان اور فیصل آباد کا فلائٹ اپریشن آج بھی متاثرہے، 4 پروازوں میں تاخیرہوئی ہے۔ اسموگ کی وجہ سےفیصل آباد سےدبئی کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ اس کےعلاوہ کراچی سےدبئی کی پرواز پی کے 213 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔